ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرکزی ملزم کون؟ ایم پی اے بلال یاسین نے خود ہی بتا دیا

 MPA Bilal Yaseen Nominated
کیپشن: MPA Bilal Yaseen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،ایم پی اے بلال یاسین نے ضمنی میں جواری میاں وکی کو نامزد کر دیا ۔ پولیس کے مطابق تفشیش میاں وکی کو مرکزی ملزم قرار دیا ۔

 پولیس حکام کے مطابق 30 دسمبر کو ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں بلال یاسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس نے دو شوٹرز کو گرفتار کیا جنہوں نے میاں وکی کی نشاندہی کر دی کہ اسی کے کہنے پر انہوں نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا ۔

پولیس نے تفشیش کو آگئے بڑھاتے ہوئے ایم پی اے بلال یاسین کا بیان لیا جس میں بلال یاسین نے میاں وکی کو نامزد کر دیا ہے۔ بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ میاں وکی نے مجھے پر قاتلانہ حملہ کروایا جبکہ پولیس نے ضمنیوں میں میاں وکی کو مرکزی ملزم قرار دے دیا جبکہ گرفتار شوٹرز کے بیانات بھی تفشیش کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer