ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
کیپشن: Petrol Price
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوگرا نے پٹرول کی قیمت سےمتعلق حکومت کو راستہ بتا دیا، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دو تجاویز دے دیں، پٹرول مہنگا کرنا ہے یا نہیں، فیصلہ اب حکومت کو کرنا ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو ایک تجویز کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50  پیسے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری تجویز کے مطا بق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں جبکہ حکومت اس وقت پٹرول پر 17 روپے 62 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی یا نہیں، اس کا فیصلہ اب حکومت کو کرنا ہے اور دیکھنا ہے حکومت اوگرا کی کون سی تجویز پر عمل کرتی ہے۔