ورلڈ نمبر 1 نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھرمنسوخ

Novak Djokovic
کیپشن: Novak Djokovic
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے نو مرتبہ چیمپئن رہنےوالے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر   منسوخ کر دیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے  وزیر امیگریشن الیکس ہاک نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ  منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صحت اور نظم و ضبط کی بنیاد پر کیا کیونکہ ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہے۔ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے سلسلے میں  وزیراعظم سکاٹ موریسن کی حکومت آسٹریلیا کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ الیکس ہاک نے کہا کہ ’ویزے کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ جوکووچ کو مخصوص حالات کے علاوہ تین برس تک آسٹریلیا کا ویزہ نہیں مل سکتا۔
یادرہےٹینس سپر سٹار نوواک جوکووچ کورونا ویکیسن لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ جس پر انہیں گرفتار کرکے ان کا ویزا کینسل کردیا گیا تھا تاہم ۔پیر کو سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکوچ کے حق میں آسٹریلوی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ان کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپیئن رہ چکے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer