لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہوریوں کے لیے اچھی خبر،محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بسوں کے روٹس میں اضافہ کر دیا، دو  نئے روٹس سیاحوں کی تفریح کے لیے شامل کرلیے گئے،اب ڈبل ڈیکر بس جوہر ٹائون، امپوریم مال اور والٹن روڈ پیکجز مال بھی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت دو نئے روٹس پر  ڈبل ڈیکر بس چلائے گا، روٹس کا دوانیہ چار گھنٹے کا ہوگا، سیاحوں کو پیکجز اور امپوریم مال میں شاپنگ کے لیے دوگھنٹے کا وقت بھی دیا جائے گا، ڈبل دیکر بس جوہر ٹائون اور والٹن کے علاقوں کی سیر بھی کروائے گی، دونوں نئے روٹس کے چارجز یکساں ہونگے، دونوں روٹس پر بس ہفتہ اور اتوار کے روز چلائی جائے گی.

 واہگہ اور چڑیا گھر کے روٹس تاحال آپریشنل نہیں ہوسکے، واہگہ بارڈر کے روٹ کو کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جس پر تاحال کوئی کام نہیں کیا جا سکا۔ چڑیا گھر میں سیاحوں کولے جانے والی ڈبل ڈیکر بس کوسکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا,  ابھی ڈبل ڈیکر بس گریٹر اقبال پارک، فوڈ سٹریٹ، بادشاہی مسجد پر سیاحوں کے لیے چلائی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer