ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر پٹرول کا بڑا بم گرانے کی تیاری

عوام پر پٹرول کا بڑا بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پٹرول 11 روپے 95 پیسے تک منہگا ہوسکتا ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دیں۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہیں، پٹرول11 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے۔
قیمتوں کاتعین 30 روپے لیٹرلیوی کےحساب سےکیا گیاہے، قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےہوگا۔
اوگرا نے اپنی سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دیں، قیمتوں میں رد و بدل 31 جنوری تک کیلئےہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer