ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال کے واش روم میں بچے کا جنم، ماں کی نومولود کو مارنے کی کوشش

ہسپتال کے واش روم میں بچے کا جنم، ماں کی نومولود کو مارنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کےواش روم میں نومولود  کی ولادت، شادباغ کی رہائشی خاتون کی ولادت کے بعد بچے کو واش روم کی ٹینکی میں پھینک کر مارنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

شادباغ کی رہائشی خاتون نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کےواش روم میں بچے کو جنم دیا۔  خاتون نےبچے کوپیدائش کےبعدٹینکی میں پھینک کرمارنےکی کوشش کی۔  ہسپتال میں موجود خاتون سویپرنےشورمچاکربچہ ٹینکی سےنکال لیا۔ بچےکوٹینکی سےنکال کرفوری طورپرطبی امداد فراہم کی گئی۔

 ایم ایس ڈاکٹر سعید اکبر کا کہنا ہے کہ واش روم میں غیرقانونی طورپربچہ پیداکرنےکاواقعہ ہواہے، بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے، وارڈ میں بچے کو رکھا گیا ہےجبکہ خاتون کےخلاف گجرپورہ تھانے میں ایف آئی آردرج کروادی ہے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔