پارک میں سیر کیلئے آنے والا بچہ اغوا

پارک میں سیر کیلئے آنے والا بچہ اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)بچوں کے اغوا کے واقعات تھم نہ سکے،کبھی ہسپتالوں تو کبھی پارکوں سے بچے غائب ہونے لگے،گلشن اقبال پارک سے پانچ سالہ بچےکو برقعہ پوش خاتون نےاغوا کر لیا،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی 42نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں  اغوا کاروں کی کارروائیاں جاری ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ان واقعات کی روک تھام ممکن نہ بناسکے،اغوا کار بے خوف و خطراپنے ٹارگٹ تک پہنچ جاتے ہیں،  ایسا ہی واقعہ سبزہ زار کےعلاقےڈھولنوال کے رہائشی حافظ فہد کے ساتھ پیش آیا۔

حافظ فہداہلخانہ کے ساتھ گلشن اقبال پارک تفریح کیلئےگیا،جہاں اس کےپانچ سالہ بیٹےسعد کو اغوا کار خاتون ساتھ لیےچلتی بنی،سٹی42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں برقع پوش خاتون کودیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بچے اپنےساتھ لیجا رہی ہے، 5 سالہ سعد اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہلخانہ سے بچھڑ گیا تھا۔

سعد کےوالد کا کہنا  تھا کہ واردات کی بروقت اطلاع دینے کے باوجود حسب معمول پولیس موقع پر تاخیر سےپہنچی،جبکہ پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer