ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب قتل کیس: اہم پیش رفت، جے آئی ٹی ٹیم نے ملزم کا خاکہ جاری کردیا

زینب قتل کیس: اہم پیش رفت، جے آئی ٹی ٹیم نے ملزم کا خاکہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی ٹیم نے ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ جے آئی ٹی ٹیم نے دیگر11متاثرہ فیملیوں سے بھی اہم ملاقات کی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ جے آئی ٹی ٹیم نے ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ جے آئی ٹی ٹیم نے آج دیگر11 متاثرہ فیملیوں سے بھی ملاقات کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات ڈی پی او ہاؤس میں 4 گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والی اہم شخصیات شریک تھیں۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ایک ہی ملزم 8 کیسز میں مطلوب ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔