ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین یو سی 200 ذوالفقاربھٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

چیئرمین یو سی 200 ذوالفقاربھٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین):چیئرمین یونین کونسل 200 ذوالفقاربھٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ انعقاد کیا گیا، مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان اور صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے افتتاح کیا۔سلمان رفیق نے10 سال سے میوہسپتال کے 380بیڈزپر مشتمل زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کو چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔

گلبرگ میں لگائےگئےفری میڈیکل کیمپ میں شہریوں کو شعبہ امراض نفسیات، سرجری، زچہ وبچہ، امراض اطفال، امراض ناک، کان وگلہ، شعبہ امراض چشم اورشعبہ امراض میڈیسن کی سہولیات فراہم کیں گئیں۔ کیمپ کی نگرانی ایڈیشنل ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال ڈاکٹرعابدعلی نے کی۔ اس موقع پرمحمدآصف بھٹی، دستگیرخان، ڈاکٹر حسنات شاہ، سیدسیرت حسین، خرم نذیرنجم نذیر، ڈسٹرکٹ ممبررخشندہ عاطف سمیت دیگرموجودتھے۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میوہسپتال کے 380 بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور ایک ماہ میں مکمل ہو جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ مناواں،سبزہ زار،شاہدرہ اورکاہنہ ہسپتال عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے پایا تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب چھٹی کےروزبھی صبح کا آغاز کام سے کرتے ہیں۔ اورنج لائن سےمتعلق بھی شہری جلداچھی خبرسنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ فلاحی کام ہے جس کا دنیا اورآخرت میں اجر ملے گا۔میڈیکل کیمپ میں تمام امراض کا مفت طبی معائنہ اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید دیکھئے: