ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی: وزیر اطلاعات سندھ

جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی: وزیر اطلاعات سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعدیہ خان): وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا لاہور پریس کلب کا دورہ، کہتے ہیں بلوچستان کے  موجودہ وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہ لے پاتے تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی تھیں۔ کراچی کے ضلعی اداروں کو مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں نے تباہ کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے حوالے سے غلط تاثرپایا جاتا ہے کہ وہاں کام نہیں ہو رہا۔ کراچی آپریشن سے نہ صرف کراچی  بلکہ پورے سندھ میں امن بحال ہوا ہے۔ سندھ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گئے ہیں۔

بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور تبدیلی  متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے ضلعی عہدیدارباہر سے آکر اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا کوئی بھی دھڑا پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم نہیں دے سکتا۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہی ہے۔ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔

مزید دیکھئے: