نرگس بلاک:آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالی بچی کے اہلخانہ کو2لاکھ کی امداد

نرگس بلاک:آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالی بچی کے اہلخانہ کو2لاکھ کی امداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارغلام: چیئرمین یوسی212رانااخترمحمود نےاقبال ٹاون نرگِس بلاک میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی بچی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور 2لاکھ روپے کاامدادی چیک دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نرگِس بلاک میں چند روز قبل شہری رانا ظہیر کے گھر میں آتشزدگی کے باعث تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ چیئرمین رانااختر محمود نے وائس چیئرمین مہر راشد لیاقت ، یحیٰ خان، احمدرضا، عاطف گھرکی، محمدعدنان اور ساجد چوہدری کے ہمراہ اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

اس موقع پر رانااختر محمود اور مہرراشدلیاقت کی جانب سے ورثاء کو دولاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔