ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت سے میچ سے قبل کولمبو سٹیڈیم سے 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

پاک بھارت سے میچ سے قبل کولمبو سٹیڈیم سے 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو کے سٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں چار فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل سانپ سٹیڈیم میں نظر آیا تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے فوراً اسے پکڑ ا اور وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔

 واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔