شاہین عتیق: لاہور کے علاقے اچھرہ میں دکانداروں کا مبینہ طور پر 20 کلو سونا خورد برد کرنے کے کیس پر سماعت، عدالت نےملزم وسیم اختر کو ایف آئی اے کے ریمانڈ پر دے دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم وسیم اختر کو 16 فروری تک ایف آئی اے کے ریمانڈ پر دے دیا۔
سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
حکام کے مطابق ملزم سے اب تک صرف 2 تولے سونا برآمد کیا جا سکا ہے جبکہ باقی سونا تاحال برآمد نہیں ہو سکا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ 16 فروری تک منظور کر لیا۔