اشرف خان: 15فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے تجاویزسامنےآگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 39 پیسے مہنگاکرنے کی تجویز ہے ،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے سے بڑھ کر 257.56 روپے ہو جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 268.38 روپے مہنگا ہوکر 273.78 روپے ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر مٹی کا تیل4روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے ۔