زاہد چودھری:حکومت نے ڈاکٹرز سمیت تمام سرکاری ملازمین کی بیرون ملک رخصت کے حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق اب بیرون ملک رخصت کی منظوری وزیر اعلیٰ دیں گی۔
اعلامیے کے تحت بیرون ملک جانے کے خواہشمند ملازمین کو اپنی درخواست کم از کم ایک ماہ قبل وزیر اعلیٰ کو جمع کرانا ہوگی۔
ایک ماہ پہلے ہی ایکس پاکستان چھٹی کی منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ سفر کا شیڈول اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رخصت کے عمل کو منظم اور شفاف بنانا ہے تاکہ سرکاری امور متاثر نہ ہوں اور ملازمین بھی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔