وقاص احمد: سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور افسران کو نئی یونیفارم کی تیاری کیلئے فی کس 5 ہزار روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹریفک افسران، وارڈنز اور اسسٹنٹس کو خود نئی یونیفارم سلوانے کیلئے یہ رقم فراہم کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کو 24 فروری سے نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل 14 فروری تک نئی یونیفارم لازمی قرار دی گئی تھی۔
فیلڈ میں تعینات ٹریفک وارڈنز ڈارک بلیو پینٹ اور وائٹ شرٹ پہنیں گےجبکہ دفاتر میں تعینات عملہ کوٹ زیب تن کرے گا اور خواتین اہلکار اسکارف استعمال کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی یونیفارم کا مقصد فورس کو منظم اور نمایاں شناخت دینا ہے۔