ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایزی پیسہ نے ان ایپ چیٹ بوٹ ’’ایلو‘‘ متعارف کرا دیا

ایزی پیسہ نے ان ایپ چیٹ بوٹ ’’ایلو‘‘ متعارف کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے ڈیجیٹل بینک ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کیلئے اے آئی سے چلنے والا ان ایپ چیٹ بوٹ ’’ایلو‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر لاکھوں صارفین کو تیز، مؤثر اور زیادہ قابل رسائی مالیاتی خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ایزی پیسہ کا کہنا ہے کہ ایلو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کو فوری معاونت اور ہموار سیلف سروس فراہم کرے گا، جس سے بینکنگ سہولیات براہِ راست ایپ کے اندر دستیاب ہوں گی۔ صارفین ایپ میں لاگ اِن کر کے اپنے فون کو ہلکا سا جھٹکا دیں تو چیٹ بوٹ فوری طور پر فعال ہو جاتا ہے اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

چیف ڈیجیٹل آفیسر فرحان حسن کے مطابق ایلو کے ذریعے صارفین مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ہیلپ سینٹر تک رسائی پا سکتے ہیں اور ایپ کے فیچرز سے متعلق رہنمائی لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتظار کا وقت کم ہوگا، صارفین کو زیادہ کنٹرول ملے گا اور چوبیس گھنٹے محفوظ سپورٹ فراہم کی جا سکے گی۔