ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن :ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیوز وائرل

لندن :ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف گلوکار ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان لندن میں ہونے والی تلخ کلامی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،  ویڈیو میں دونوں کے درمیان ایک چیریٹی تقریب سے متعلق الزامات پر تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔

ابرار الحق نے الزام عائد کیا کہ دو ماہ قبل ایک فلاحی تقریب کے دوران 5 پاؤنڈز کے عطیے سے متعلق ویڈیو وائرل کر کے ان پر خیرات میں خردبرد کا تاثر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے انہیں 5 پاؤنڈز کا نوٹ دیا تھا اور اس معاملے کو غیر ضروری طور پر اچھالا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہسپتال ان کی والدہ کے نام پر تعمیر ہو رہا ہے، اس لیے انہیں اس معاملے پر دکھ پہنچا۔

دوسری جانب سفینہ خان کا مؤقف تھا کہ وہ اس کنسرٹ میں موجود نہیں تھیں اور انہوں نے وہی مواد شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر پہلے سے موجود تھا۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں دونوں کو باہمی گفتگو کے ذریعے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابرار الحق، جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، پاکستان اور بیرون ملک اپنی موسیقی کے باعث مقبول ہیں۔ ان کے معروف گانوں میں بلّو دے گھر اور چمکیلی بارات لے کے شامل ہیں، جبکہ وہ فلاحی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔