ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل فلموں کے معروف اداکار کی سیاسی ریلی میں مداح ہلاک

تامل فلموں کے معروف اداکار کی سیاسی ریلی میں مداح ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کے تامل فلموں کے معروف اداکار و سیاستداں جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کی سیاسی ریلی نے ان کے اپنے ہی ایک مداح کی جان لے لی۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو تامل ناڈو کے شہر سالیم میں وجے کی سیاسی ریلی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک 37 سالہ شخص ہلاک ہوا، ہلاک شخص کی شناخت سورج کے نام سے ہوئی جو ریلی کے دوران گر گیا تھا۔

متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، مرنے والا شخص وجے کا بہت بڑا مداح تھا اور اس کا تعلق مہاراشٹر سے تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے ضلع کارور میں بھی وجے کی سیاسی جماعت تاملاگا ویتری کازاگم کی ریلی میں بھگڈر مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔