سٹی42: سہ فریقی ون دے سیریز کے فائنل میچ میں لیتھم کی خوش قسمتی پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بن گئی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فاینل میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جیت کے لئے رسہ کشی کے دوران نیوزی لینڈ کے بیٹرز وکٹ پر جمے ہوئے تھے تو پاکستان کو وکت کی سخت ضرورت تھی ۔اس دوران پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں کے ہنگام مین نیوزی لینڈ کے لیتھم کو دو غیر معمولی چانس ملے۔ بعد میں میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا اور باؤلرز بے بس ہو گئے۔
کیویز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرنے والے لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے۔ ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا۔
اگلےہی اوور میں شاہین ٹام لیتھم کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے پھر تھوڑی دیر بعد سعود شکیل نے بھی لیتھم کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کو نیشنل سٹیڈیم مین ہی چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ بھی کھیلنا ہے اور اس اہم میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کو گزشتہ چند روز میں دو مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ پنجہ لرانے کا موقع ملا، دونوں ہی مرتبہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آسانی سے ہرایا۔