سٹی42: کراچی کے نئے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل میچ مہمان نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے جیت لیا ۔
پاکستان نے آج میچ میں ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کی تھی اور ساری ٹیم پچاسویں اوور میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ نے 242 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں عبور کر کے پاکستان کو نیشنل سٹیڈیم کی نئی وکٹ پر دھول چٹا دی۔
چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میں گزشتہ ٹرافی کا چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی وکٹ پر کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
آج ڈیرل مشیل اور ٹوم لیتھم کیویز کے میچ وننگ بیٹر ثابت ہوئے، مشیل نے 57 اور لیتھم نے56 رنز بنائے اور طویل دورانیہ تک نیوزی لینڈ کو وکٹ گرنے سے بچائے رکھا۔
اوپنر وِل یونگ دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 5 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، تب نیوزی لینڈ کا ٹوٹل بھی پانچ ہی تھا۔ اس کے بعد پاکستان کو دباؤ ڈالنے کا موقع ملا، باؤلرز نے دباؤ بڑھایا بھی بہت لیکن وکٹ پر موجود ڈیون کونوے اور کین ولیم سن تو جیسے وکٹ سے چپک ہی گئے تھے، 18 وین اوور میں پاکستان کے سلمان آغا کو کین ولیم سن کو آؤٹ کرنے میں کامیابی ہوئی تو پاکستان کی کھیل میں واپس آنے کی امید جاگ اٹھی۔24 وین اوور میں نسیم شاہ نے ڈیون کونوے کو بھی آؤٹ کر دیا۔ کیویز دوسری مرتبہ دباؤ میں آ گئے لیکن اس ڈیول مشیل اور ٹوم لیتھم بھی بحران کے مرد ثابت ہوئے۔ انہوں نے 39 ویں اوور تک وکٹ پر معمولی سٹروکس کھیل کر اپنے مجموعہ کو بڑھایا اور اس کے ساتھ انفرادی سکور بھی بڑھاتے گئے۔
34 ویں اوور میں پاکستان کو اس وقت دھچکا لگ گیا جب ٹام لیتھم کو امپائر نے شاہین آفریدی کی بال پر کاٹ بی ہائینڈ وکٹس قرار دے دیا لیکن بعد میں لیتھم نے ری ویو لیا اور ری ویو مین انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ لیتھم کی وکٹ گرنے سے پاکستان کی میچ میں واپسی کا امکان پیدا ہو گیا تھا۔ 34 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں گری ہیں اور انہیں جیتنے کے لئے 90 گیندوں سے83 رنز بنانا تھے۔ نیوزی لینڈ کے لیتھم 29 رنز اور ڈیرل مشیل 28 پر کھیل رہے تھے۔
اس چانس کے مس ہونے کے بعد لیتھم اور مشیل نے زیادہ دلیری کے ساتھ رنز بنائے اور پاکستان کو مشکل تر صورتحال میں دھکیل دیا۔