ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے نیشنل سٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کیویز کی رسہ کشی عروج پر 

PAKISTAN VS NEW Zeeland , National Stadium Karachi, city42
کیپشن: پاکستان کی بیٹنگ لائن کو آج نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر کیوی باؤلرز نے بڑٓ مجموعہ بنانے سے روکے رکھا۔

تین ملکوں کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں میں جیت کے لئے رسہ کشی عروج پر ہے۔ نیوزی لینڈ نے 11 اوورز میں  1 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 49 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان نے  سیریز کے فائنل میچ  میں پہلے بیٹنگ کی اور 242 رنز کا معمولی مجموعہ بنایا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر اب اس مجموعہ کے حصول کیلئے وکٹ بچا کر آگے بڑھنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور پاکستانی باؤلر دباؤ بڑھا کر کسی طرح وکٹ گرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔  9 اوورز کے اختتام پر کیویز نے  36 رنز بنائے ہیں اور درکار رن ریٹ قدرے بڑھ کر 5.09  ہو گیا  جبکہ موجودہ رن ریٹ پونے چار تھا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پانچ رنز کے مجموعے پر گر گئی تھی جس کے بعد پاکستانی پیسرز سرتوڑ کوشش کے باوجود  دوسری وکٹ اب تک نہیں لے سکے۔

ٹاس

کراچی  کے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقہ ون ڈے سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان  کے کیپٹن رضوان نےنے ٹاس جیت لیا تھا اور خود  بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی  انگگز بابر اور فخر نے ابتدا کی۔  فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل نویں اوور میں 8  رنز اور بابر اعظم12 ویں اوور میں  29 رنز بناکر  آؤٹ ہو گئے۔

رضوان اور سلمان نے  آج کے میچ میں بھی وکٹ پر رک کر رنز بنانے میں کامیابی حاصل کی لیکن آج وہ صرف  88 رنز کی پارٹنر شپ کر سکے۔ کپتان رضوان اور سلمان دونوں نے گزشتہ میچ میں امیزنگ پرسسٹنس کے ساتھ کھیل کر سینچریاں بنائی تھیں، آج دونوں ففٹی بھی نہ بنا سکے۔ رضوان  32 وین اوور میں  46 رنز پر آؤٹ ہوئے تو  سلمان آغا 37 ویں اوور میں 45 رنز   کے انفرادی سکور کے ساتھ پویلین واپس چلے گئے۔ 

طیب طاہر نے  مشکل صورتحال میں کارآمد 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے  سب لوگ دباؤ مین ہی کھیلے اور مجموعہ کو  242 تک ہی پہنچا پائے۔ آج میچ میں پاکستان کی  ٹیم آخری اوور میںناک  آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔