ویب ڈیسک : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے آرمی و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرکٹ میچز سے قبل سٹیڈیم کے گرد سیف سٹی کے تمام کیمرے آپریشنل کردیئے گئے ہیں۔ کا بینہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی کی پانچ کمپنیوں اوررینجرز کے ایک ونگ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔
خواجہ سلمان نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سیریزکےپرامن انعقاد سے عالمی سطح پر بہتر تشخص اجاگرہوگا۔