سٹی 42 : پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو ناروے سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بدر منیر کو ناروے سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔پنجاب پولیس نے بدر منیر کا نام پرویژنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروایا تھا، ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم نے 2011 میں گجرات عدالت پیشی پر آئے ملزم سرخاں محمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اشتہاری بدر منیر کو مزید قانونی کاروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
رواں سال بیرون ملک سے گرفتار مفرور اشتہاری مجرمان کی تعداد 07 ہو گئی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او گجرات اور پولیس ٹیم کو شاباش، مزید کہا کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے مزید مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ۔