ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرفی جاوید کی اپنے  ’مسٹری مین‘ سے منگنی ؟ تصاویر وائرل

عرفی جاوید کی اپنے  ’مسٹری مین‘ سے منگنی ؟ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ماڈل اورسوشل میڈیا انفلوئنسرعرفی جاوید کی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق منفرد فیشن  سینس کیلئے مشہورعرفی جاوید کی ایک مبہم تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکے کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرماڈل کو انگھوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل کی منگنی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ،تاہم یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب "ڈزنی ہاٹ اسٹار" کی جانب سے 14 فروری سے نشر کیے جانے والے ایک پروگرام کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔

پوسٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفی جلد ایک پروگرام ہوسٹ کرنے والی ہیں، جس کا نام "انگیجڑ روکا یا دھوکا؟" پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے"یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئیے دھوکے کا خطرہ ہے روکا (منگنی) کر کے جانا ہے۔"

 یہ پروگرام 14 فروری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر کیا جارہاہے جس میں عرفی کے ساتھ ہرش گجرال بھی موجود ہوں گے۔