ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نعیمہ بٹ کا فیشن کی دنیا میں نیا روپ بازی لے گیا،ویڈیو وائرل

نعیمہ بٹ کا فیشن کی دنیا میں نیا روپ بازی لے گیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن آئیکون نعیمہ بٹ ایک بار پھر  اپنے اسٹائل سے فیشن کی دنیا میں بازی لے گئیں۔

اداکاری میں لازوال اور خوبصورتی میں بے مثال اداکاہ نعیمہ بٹ کی مقبولیت کی ایک اور وجہ سوشل میڈیا بھی ہیں جہاں وہ متحرک رہتے ہوئے ہر گزرتے دن اپنی دلکش پوسٹس سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پری کی مانند حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔اس شوٹ کیلئے نعیمہ بٹ نے خصوصی طور پر ’مہوش کوچر’ کے جامنی جوڑے کا انتخاب کیا جس پر سفید اور جامنی پرلز کیساتھ موتیوں اور کڑھائی سے مینا کاری کی گئی تھی جبکہ خوبصورت اور دلکش اداکارہ نعیمہ کو روایتی دلہن کے انداز میں جدید انداز کے ساتھ گلیمرائز لُک میں پیش کرنے کیلئے ’شیز مہندی اور میک اپ آرٹسٹ’ کی خدمات حاصل کی گئی۔

علاوہ ازیں ان خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کی ذمہ داری پاکستانی فوٹوگرافر  ’شرمین’ نے ادا کیں جنہوں نے نہ صرف اداکارہ کی خوبصورتی کو بہترین طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا بلکہ انکی فین فالوونگ میں بھی اضافے کا سبب بن گیا۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ  تقریباً ہر نئے دن ہی مختلف ملبوسات اور میک اپ کی تشہیر کیلئے شوٹس کراتی نظر آتی ہیں جو انکے فینز کو خوب بھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2024 سے قبل اداکارہ نعیمہ بٹ  اتنی زیادہ مقبول اداکارہ نہیں تھیں حالانکہ انہوں نے  اپنے کیرئیر میں کئی معاون کردار ادا کیے لیکن ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ میں رباب کا کردار انکے کیرئیر کا ٹرننگ پوانٹ ثابت ہوا۔کیونکہ نعیمہ بٹ کو اِس ڈرامے میں رُباب کا کردار اس قدر مہارت، حقیقت پسندی اور دل سے ادا کرتے دیکھا گیا کہ منفی کردار نبھانے کے باوجود وہ سب کی آنکھوں کا تارا بن گئیں۔

پاکستان کے بہترین ڈراموں کی فہرست میں اپنا نام شامل کروانے والا ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' میں نعیمہ بٹ نے 'رُباب منصور' نامی کردار ادا کیا جو ایک کامیاب کمپنی کی باس دکھائی گئی لیکن محبت کے ہاتھوں دھوکا کھاگئی جس کا بدلہ بھی اُس نے اپنے ’باس لیڈی‘ انداز میں ہی لیا۔بس پھر کیا تھا اس ڈرامے کے بعد سے لوگ انہیں اب نعیمہ بٹ کے نام سے کم اور رباب کے کردار سے زیادہ جاننے لگے ہیں۔