ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟

  ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے بارے میں برطانوی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ اُنہیں نئی گرل فرینڈ مل گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکار کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 61 سالہ ٹام کروز نے باقاعدہ یہ اعلان کردیا ہے کہ 36 سالہ  ایلسینا خیرووا ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز آج کل اپنا زیادہ تر وقت لندن میں ایلسینا خیرووا کے ساتھ ان کے شاندار نائٹس برج اپارٹمنٹ میں گزار رہے ہیں۔ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا پچھلے چند ہفتوں کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں لیکن دونوں اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا  کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گزشتہ سال دسمبر میں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس سے قبل تین شادیاں ناکام ہوچُکی ہیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری اداکارہ نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔