ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Saudia arabia,Umrah,visiters,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی  حکومت نے عمرہ  زائرین کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دے دی۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیےکوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل عمرہ ویزا کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفرکرتے تھے، اب زائرین کو دمام، قسیم اور  ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت ہوگی۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔