ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ہوجائیں نئے بوجھ کیلئے تیار،آئی ایم ایف نےبڑامطالبہ کردیا

پاکستانی ہوجائیں نئے بوجھ کیلئے تیار،آئی ایم ایف نےبڑامطالبہ کردیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پیر کی رات آگاہ کیا ہے کہ حکومت وفاقی کابینہ کے آگے منگل کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170؍ ارب روپے ٹیکسوں کی منظوری لی جا سکے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کیلئے متعارف کرائے جائیں۔ اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ہے۔

تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آرڈیننس لانے کا طریقہ اختیار کریں گے تاکہ زیادہ وقت برباد نہ ہو اور جیسے ہی کابینہ منظوری دے گی، صدارتی آرڈیننس اسی ہفتے نافذ کردیا جائے گا۔