نوجوان میری طرح زندگی گزاریں؛ عامر لیاقت کی نئی ویڈیو وائرل

نوجوان میری طرح زندگی گزاریں؛ عامر لیاقت کی نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: Aamir Liaquat new video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سیاستدان 49 سالہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دنوں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ سوشل میڈیا پر ان پر صارفین خوب کڑی تنقید بھی کررہے ہیں، اپنی ایک نئی ویڈیو میں انہوں نوجوانوں کو اپنی طرح زندگی گزارنے کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔

 ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر زندگی گزارنی ہے تو میری طرح گزاریں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی اور  دانیہ شاہ کی تصویر شیئر کرتے وہ کہہ رہے ہیں کہ' زندگی گزارنا ہے تو عامر لیاقت کی طرح گزاریں'ورنہ جی تو کیپٹن صفدر بھی رہا ہے'۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعامرلیاقت ٹک ٹاک سٹاردانیہ ڈانور کولودھراں سے بیاہ کرکراچی لےگئے ہیں.5جنوری کوہونےوالی خفیہ شادی کی تصدیق دانیہ کےنانا ملک نذر اورنکاح خواں نے کی تھی. ان کی تیسری بیوی  ٹک ٹاک سٹاردانیہ لودھراں کے چھوٹےسے قصبےڈانوراں کی رہائشی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer