ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹے کی شادی کا جشن مناتے ماں چل بسی; افسوسناک ویڈیو وائرل

Mother dies while ecstatic over son’s wedding
کیپشن: sad incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں پر ایسے واقعات کی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین یا تو مسکراتے نظر آتے ہیں یا پھر حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 3،2 ہفتے قبل ہی شروع کردیا جاتا ہے، بھارت میں ایک ہونے والی شادی نے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

بھارت میں شادیوں پر مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی نظر آتی ہیں۔ ویڈیوز میں کچھ واقعات ایسے بھی شامل ہیں جن کو دیکھ کردل افسردہ ہوجاتا ہے جیسا کہ ایک شادی کے دوران ہوا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الوار  یہ واقعہ پیش آیا۔نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور  ہر طرف  خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا  کی ماں سمیت سب  ہی بھنگڑے ڈال  رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر  کھا کر گرپڑی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں  سنبھالنے کی کوشش  کرتے  ہیں۔خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی  موت کی تصدیق  کردی۔ خاتون کا انتقال  دل کے دورے کے باعث ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer