ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہوں، ہانیہ کا دعویٰ

عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہوں، ہانیہ کا دعویٰ
کیپشن: Amir Liaquat Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ ہانیہ خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کے  رکن قومی اسمبلی اور  میزبان عامر لیاقت نے ان سے  تیسری شادی کی تھی اور اب انہوں نے چوتھی شادی کی ہے۔

ہانیہ خان نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہی ہوں، اب عامر لیاقت نے دانیہ سے چوتھی شادی کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی عامر لیاقت کی جانب سے تردید کردی گئی تھی اور اُس وقت بتایا گیا تھا کہ طوبیٰ ہی ان کی اہلیہ ہیں۔ انٹرویو میں  ہانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی غلطی کو تسیلم کیا اور کہا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین کے ساتھ درست نہیں ہے۔

ہانیہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا لیکن حالات کے پیشِ نظر وہ عامر لیاقت سے اپنے ازدواجی تعلق کو منظرِ عام پر لائیں۔عامر لیاقت کی جانب سے اب تک ہانیہ کے دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 49 سالہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔عامر لیاقت سے طوبیٰ انور اور بشریٰ اقبال کی علیحدگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر