عامر اور سلمان خان کا مسکان کیلئے پانچ کروڑ کا اعلان ؟ سچ سامنے آگیا

Amir and Salman Khan on Muskan hijab issue
کیپشن: Amir / Salman Khan on Muskan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سکولوں میں حجاب کو لیکر ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ۔اسکولوں میں حجاب پہننے والی طالبات کو کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل رہی۔کچھ عرصہ قبل جب ایک طالبہ حجاب پہن کر کلاس میں جانے لگیں تو ہندو انتہاپسندو نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے اس طالبہ کو گھیر لیا۔ بہادر طالبہ ان ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے انتہا پسندوں کو للکا را۔

 مسکان کی بہادری ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور دنیا بھر سے ان کی تعریفیں ہونے لگیں۔ مسکان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندوستان کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگ میدان میں آئے, بھارت میں بھی حجاب پر پابندی کیخلاف طلبا سڑکوں پر نکل آئے سکول کالجز انتظامیہ کیخلاف طلبا نے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مسکان کیلئے بالی ووڈاداکارعامر خان اور سلمان خان کی طرف سے انعام کی خبریں گردش کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ سلمان اور عامر خان نے مسکان کیلئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ایسی خبریں سنتے ہی بھارتی انتہاایک پھر آپے سے باہر ہوگئے اور سلمان خان اور عامر خان کیلئے ایک بار پھر محاذ کھول لیا۔بھارتی صحافیوں نے اس حوالے سے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا تو دونوں اداکار وں نے جواب دیا کہ مسکان کی مالی معاونت کا کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔بالی ووڈ اداکاروں کا کہناتھا کہ ہم نے مسکان کے حوالے سے ابھی تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer