ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر چکن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی کلو کتنے روپے میں فروخت؟

Chicken in Lahore
کیپشن: Chicken
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے فی کلو  اضافہ، برائلر گوشت کی قیمت 281 روپے سے بڑھا کر 284 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر چکن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ چکن کی قیمت میں فی کلو 3 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ قیمت بڑھنے پر گوشت 284 میں فروخت ہورہا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 188روپے جبکہ پرچون ریٹ 196 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 9 روپے فی درجن کمی سامنے آئی ہے۔ فارمی انڈے 144روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جبکہ انڈوں کی پیٹی 4200 روپے کی ہو گئی۔