سٹی 42: معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کر دیے۔ان کا کہنا تھا کہ نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں۔
نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فیصل راؤ کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔ ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز راؤ کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور دعویٰ کیا کہ وہ فیصل راؤ کی دوسری جبکہ نادیہ خان تیسری بیوی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔
لبنیٰ فاروق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔ فیصل راؤ سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاؤس پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔
لبنیٰ فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل راؤ مجھ سے محبت کے دعویدار تھے ۔شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔