(بسام سلطان) ایم ایس سروسز ہسپتال کا تبادلہ، ڈاکٹر افتخار احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے میو ہسپتال میں مستقل چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخاراحمد کا تبادلہ کرکے انہیں چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال تعینات کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ سروسزہسپتال سے فارغ کئے گئے ڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ دوبارہ ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے، ڈاکٹر افتخاراحمدکوسروسز سے تبدیل کرکے ایم ایس میوہسپتال کاعارضی چارج دیدیاگیا تھا۔پنجاب حکومت کی جانب سے سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ( ایم ایس) ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاگیا تھا۔
عہدے سے فارغ کرنے کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی جگہ ڈاکٹر افتخار احمد کو سروسز ہسپتال کا نیا ایم ایس تعینات کیاگیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کے عہدے سے فارغ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پنجاب حکومت کی اس انوکھی منطق کی وجہ اور دوبارہ ڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ کوسروسزہسپتال کا ایم ایس مقرر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے ایم ایس سروسزہسپتال لاہور ڈاکٹرسید قمبر ضیاکو عہدے سے فارغ کر کے ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو قائم مقام ایم ایس تعینات کیاتھا۔