ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’یہ ہماری کار ہے‘لڑکی کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل

’یہ ہماری کار ہے‘لڑکی کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو زیر گردش ہے جس کو صارفین نے بے حد پسند کیا، دانا نیر  نے اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک اور نئی ویڈیو بنا کرشیئر کی ، جس میں وہ ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔ پاکستانی لڑکی کی اس ویڈیو کو بھی صارفین پسند کررہے ہیں، معروف انسٹاگرامر دانا نیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اور نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

  ویڈیو میں دانا نیر نے وہی گانے گایا جو  گزشتہ روز بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے ان ہی کی نقل کرتے گایا تھا اور اس کو سازوں میں پرویا،شیئر کی گئی ویڈیو میں دانا نیر سُرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کی دو سہیلیاں بھی موجود ہیں جنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب کی ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دانا نیر نے کیپشن میں لکھا کہ ’پاوری تو اب شروع ہوگی۔‘

علاوہ ازیں اُنہوں نے صارفین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری طرف سے آپ سب کے لیے اب کیا دلچسپ آنے والا ہے؟‘’میں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد کچھ دلچسپ لانے والی ہوں جسے دیکھ کر آپ سب یقیناََ بہت خوش ہوں گے۔دانا نیر  نے مزید کہا ’میں میرے ڈائیلاگز پر گانا تیار کرنے کے لیے یشراج مکھاٹے کی بےحد شکرگزار ہوں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دانا نیر  نے اپنی دوستوں کے ہمراہ کسی تفریحی  مقام پرویڈیو کو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا،منفرد انداز اپناتے وہ ویڈیو میں کہہ رہی ہے کہ 'یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے'۔بعد ازاں اس کو صارفین نے خوب پسند کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ویڈیوز بناکرشیئر کی جانے لگیں۔

بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر کیا۔گانے کی اس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔بھارتی میوزک کمپوزر نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرشیئر  کیاتھا۔جس کو 3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer