ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے، مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، کرپٹ اوربوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن  نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، ، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، شکست کے خوف کی وجہ سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں، عوام نے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیابی سے نواز کر اقتدار کی مسند پر فائز کیا، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer