ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل سٹورز کو جعلی ڈرگ سیلز لائسنس جاری کرنے کا انکشاف

میڈیکل سٹورز کو جعلی ڈرگ سیلز لائسنس جاری کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) سینکڑوں غیر قانونی اور جعلی ڈرگ سیلز لائسنس جاری کرنے کا انکشاف ہوا، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا ایکشن ، دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے شعبہ ڈرگ کنٹرول میں سنگین بے قاعدگیوں اور ضلع قصور میں غیر قانونی طور پر قائم 371 میڈیکل سٹورز کو کمپیوٹرائزڈ ڈرگ سیلز لائسنس جاری کرنے کا سکینڈل مظر عام پر آگیا،سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سکینڈل کا انکشاف ہونے پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد ندیم اور ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل رانا پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی کو غیر قانونی ڈرگ سیلز لائسنس جاری کرنے کے سکینڈل کے مرکزی کردار چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب منور حیات سمیت سابق ڈرگ کنٹرولر قصور رانا متین اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ قصور عمران غزنوی کے خلاف بھی تحقیقات ہونگی، تحقیقاتی کمیٹی کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ پندرہ روز میں تحقیقات مکمل کی جائیں، چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب منور حیات سمیت ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer