لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت کی، جے آئی ٹی کا سربراہ اور سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کے افراد عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بغیر تیاری پیش ہونے پر جے آئی ٹی کے سربراہ کی خوب سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود عینی شاہدین کے بیانات کیوں قلمبند نہیں کیے گئے؟ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  سردار شمیم احمد خان نے سیشن جج ساہیوال کو تحقیقات کیلئے مجسٹریٹ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer