تیز بارش سے باغوں کا شہر لاہور جل تھل ہوگیا

تیز بارش سے باغوں کا شہر لاہور جل تھل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)باغوں کا شہر لاہور  تیز بارش سے  جل تھل ہوگیا تاہم  بارش کے باعث لیسکو کے 121 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

لاہور میں بادل پھر برس پڑے، مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش سے باغوں کے شہر کا موسم دلفریب ہوگیا اور سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔ بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 17 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جبکہ ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں موسلادھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 121 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے مخلتف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، لیسکو انتظامیہ نے بارش میں لائن سٹاف کو برقی لائنوں پر کام کرنے سے روک دیا۔  

Sughra Afzal

Content Writer