سٹی 42 : لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 408 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کی آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی ہے۔
سی ای آر پی آفس کےاطراف شرح آلودگی407 ریکارڈ، اقبال ٹاؤن575،بیدیاں روڈ پرآلودگی کی شرح 386 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے فیز 5 و اطراف کے علاقوں میں شرح آلودگی 380 ریکارڈ، برکی روڈ 370، سول سیکرٹریٹ کےاطراف شرح آلودگی 285ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ عسکری ٹین کےاطراف آلودگی کی شرح 266 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں آلودگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں اور ماسک کااستعمال لازم بنائیں۔