سٹی 42: لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 9 کاریں چھینی گئیں۔شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے مجموعی طور پر 189 مقدمات درج کئے گئے ۔
کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 2، 2 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔
رواں سال کے دوران اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی،
کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 51 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن کار چوری کی 45 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن کار چوری کے 38 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن سے 29، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15 کاریں چوری ہوئیں۔
سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران کار چوری کے 11 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔