ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر: بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم

آزاد کشمیر: بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت آزاد کشمیر نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔

 اس فیصلے سے صارفین کو مالی ریلیف حاصل ہوگا اور تعلیمی و کمرشل صارفین دونوں کے لیے نئی آسان شرائط نافذ کر دی گئی ہیں۔

 حکومت آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق بجلی کے ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔

 وزیر خزانہ کے مطابق تمام سکولوں اور کالجوں کے لیے 1 سے 1000 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف 1000 یونٹ سے زائد استعمال پر ٹیرف 25 روپے فی یونٹ ہوگا۔

 5 تا 160 کلو واٹ کے کمرشل صارفین کے لیے 1 سے 1500 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 25 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

  اس کے علاوہ 1501 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ٹیرف 35 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں نئے ٹیرف کی تفصیلات شامل ہیں۔