ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ 

 بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

واضح رہے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا۔