ملک اشرف: انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 283.61 روپے سے کم ہوکر 283.51 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.50 روپے پر برقرار رہا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 309 روپے، امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78.30 روپے ، سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 359 روپے پر برقرار رہا۔