نوجوان لڑکی سے زیادتی، ملزمان کے ساتھ کیا ہوا؟

3 People arrested for raping a girl in Karachi
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد کو  گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے، لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ منگل کی شب متاثرہ لڑکی کو ملزم مزمل نے بلایا اور  نشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا, جس کے بعد ملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے۔ ملزم ناصر  نے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر دوملزمان نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانا تھا، تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کرتینوں ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کو گرفتار کر کےتھانے منتقل کردیا۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اور آپس میں دوست ہیں، تینوں ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں زنا بالجبر کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گرفتارایک ملزم کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر