پنجاب پولیس پٹرول فنڈزجاری ہونے کے باوجود مشکلات کا شکار  

Petrol,Funds,issued,Police,City42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مالی سال کے چھٹے مہینے میں تیسرے کوارٹر کے قبل ازوقت فنڈز جاری کر دیے گئے۔پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 9 ماہ کاپٹرول 6ماہ میں ہی ختم ہونے کا خدشہ۔

 لاہور سمیت پنجاب پولیس کو75فیصد فنڈز جاری کردیےگئے۔محکمہ خزانہ نےپٹرول کی مدمیں لاہور کو15کروڑ 70 لاکھ سمیت 85کروڑ22لاکھ کےفنڈزجاری کردیے۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو ابتک ساڑھے 3ارب کےفنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔آئی جی پنجاب نے فنڈزتمام یونٹس اور اضلاع کوبھجوا دیے۔اضلاع کو 68کروڑ 10لاکھ،سی ٹی او لاہور کو2کروڑ16 لاکھ،سی ٹی ڈی کوپونے 4کروڑکے فنڈز دیے گئے۔پنجاب ہائی وے پولیس کو4کروڑ95لاکھ،سپیشل برانچ کو2کروڑ90 لاکھ،ٹریننگ سکولزکو1کروڑ21لاکھ کے فنڈز جاری کردیے گئے۔

 پولیس حکام  کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 9 ماہ کاپٹرول 6ماہ میں ہی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔آخری کوارٹر میں پولیس کی جانب سےاضافی فنڈز کی ڈیمانڈ کی جائے گی۔