دوسرا ٹی 20 میچ؛پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

PAK v WI, 2nd T20 match
کیپشن: PAK v WI
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دے دیا تھا، کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں  بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر عقیل حسین کا نشانہ بنے۔محمد رضوان نے ٹیم کاسکور 86 رنز تک پہنچایا تھا کہ سمتھ نے ان کی 38 رنز کی اننگز کا اختتام کردیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ رنز بنائے، کنگ نے 43 گیندوں پر 67 سکور کیا،روماریو شیفرڈ نے 19 پر 35 جبکہ کپتان  نیکولس پوران نے26 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست آج کے میچ میں پاکستان نے 9 رنز سے ویسٹ انڈیز کو ہار کر 3 میچوں کی سریز اپنے نام کرلی ہے۔ سریز کا آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer