ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ''اعلان لاہور''پر دستخط کردئیے

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ''اعلان لاہور''پر دستخط کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے '' اعلان لاہور''پر دستخط کردئیے، حکومت سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقدہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد اعلان لاہور کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتیں پاکستان کی اسلامی،وفاقی اورپارلیمانی آئین پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے 13دسمبر کواسی تاریخی میدان میں جہاں 23مارچ1940 کومسلمانان جنوبی ایشیاء نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنے لئے آزاد ریاست کا خواب دیکھا تھا، پاکستان کے عوا م سے عہد کیا ہے کہ وہ اس تاریخ ساز خواب کو شرمندہ تعبیر کرنےکیلئے مل کرجدوجہد کریں گی، 2018ء کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے ذریعے عوام سےمینڈیٹ چراکر ان پرایک نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا۔

اس حکومت نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو چکنا چورکردیا،اس سے پہلے کہ ملک بالکل دیوالیہ اور عوام پس جائیں، ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلیکٹڈہائبرڈنظام کو فی الفوررخصت کیا جائے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عہد کرتی ہیں کہ آئین کی اسلامی شقوں،اٹھارویں ترمیم اورشہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کریں گی۔

سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اورانٹیلی جنس اداروں کی ہر طرح کی مداخلت ختم کریں گی،مطالبہ ہے کہ دھاندلی کی پیداوار اور بحرانوں کی ذمہ دارموجودہ حکومت 31جنوری 2021ء کو فی الفور مستعفی ہو جائے، وگرنہ ملک بھر سے موجودہ حکمرانوں کے خلاف یکم فروری کو فیصلہ کن لانگ مار چ کا اعلان کردیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer